’’ایسی کوئی وجہ نہیں کہ ترکی سعودی عرب اور امارات سے تعلقات بہتر نہ کرے‘‘

   

انقرہ : ترک وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی وجہ نہیں کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات بہتر نہ کیے جائیں۔عرب نیوز کے مطابق ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی اناطولیہ نے وزیرخارجہ مولود چاووش اوغلو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’کوئی وجہ نہیں کہ ترکی سعودی عرب سے تعلقات بحال نہ کرے، اگر وہ مثبت قدم اٹھائیں گے تو ہم بھی ایسا ہی کریں گے، یہی معاملہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ بھی ہو گا۔‘مولود چاووش اوغلو نے مزید کہا کہ ترکی اور مصر کے درمیان 2013 کے بعد پہلا سفارتی رابطہ ہوا ہے۔دونوں علاقائی طاقتوں کے درمیان لیبیا کی جنگ میں حریفوں کی حمایت سمیت متعدد امور پر تعلقات تلخی کا شکار ہوئے۔