ایسے ’’اچھے دن ‘‘ نہیں چاہئے نیا ہندوستان ، ظلم پرانا : کانگریس

   

نئی دہلی : اپوزیشن پارٹی کانگریس نے آج جلیانوالہ باغ کے 103 ویں سال کے موقع پر موجودہ ہندوستان کے حالات کا انگریزوں کے دور سے موازنہ کیا۔ پارٹی لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ حکومت نئے ہندوستان کے دعوے کررہی ہے لیکن ظلم اور جبر پرانے ہندوستان کی طرح ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ایسے ’’اچھے دن‘‘ نہیں چاہئے۔ لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملک ارجن کھرگے نے نشاندہی کی کہ 7 فیصد کی شرح افراط زر 17 ماہ میں سب سے زیادہ ہے۔ مودی حکومت کو ’’اچھے دن‘‘ سے دستبردار ہوجانا چاہئے۔ ملک کے عوام ان اچھے دنوں کو کافی بھگت چکے ہیں۔ اب اور نہیں چاہئے۔ بس بہت ہوچکا۔