ابوظہبی۔ رائل چیلنجرز بنگلورکے کپتان وراٹ کوہلی نے یہاں گزشتہ رات آئی پی ایل مقابلے میں سن رائزرز حیدرآباد سے شکست کے بعد کہا کہ ایسے میچوں کو جلدازجلد پوراکرنے کاارادہ ہوناچاہیے ۔ ہم ان میچوں کو آخر تک نہیں لے جاناچاہتے لیکن آغاز میں چند وکٹ گنوانے کے بعد اننگزکو دوبارہ بنانا ضروری ہے ۔ وراٹ نے میچ کے بعد کہا میچ میں گرفت کے لحاظ سے میکسویل کا رن آوٹ گیم چینجنگ لمحہ تھا اورمیکسویل کچھ بڑے اووروں کے لئے میدان میں تھے ۔ وہیں اگراے بی ڈویلیئرس میدان میں موجود ہیں تو آپ کبھی بھی کھیل سے باہر نہیں ہیں لیکن یہاں بات یہ یقینی بنانے کی ہے کہ جو کھلاڑی رفتار میں ہے وہ اہم لمحات میں اسٹرائک پر ہو۔ گیند کے ساتھ ہمارا پہلا نصف اچھا تھا، لیکن ہدف کاپیچھا کرتے وقت ہم اتنے موثر نہیں تھے ۔ شہباز احمد نے مشکل وقت میں ایک اہم اننگز کھیلی۔ ہار اور جیت چھوٹے چھوٹے فرق کا کھیل ہے ، میرے خیال میں سن رائزرز نے اپنا توازن نہیں کھویا اور اپنی اننگزکی آخری چند گیندوں کو بہت اچھی طرح ڈالا ، جس سے ہمیں وہ بڑے ہٹ نہیں ملے جن کی ہمیں تلاش تھی۔ حیدرآباد کے بولرس اب بہت اچھی بولنگ کر رہے ہیں ، ایسالگتا ہے کہ انہوں نے اپنی بولنگ پرکام کیا ہے ۔ ان کی اچھی بولنگکرنا ہمیشہ ٹیم کے لیے اچھی علامت رہی ہے ۔