ایسے ٹھگ میرے مذہب کی نمائندے نہیں ہیں،مہنت کے اشتعال انگیزبیان پرششی تھرورکاپلٹ وار

   

نئی دہلی: گزشتہ روز سیتا پور کے خیرآبادمیں مہنت بجرنگ منی داس کا ایک ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ اس میں وہ ایک کمیونٹی کی خواتین کے خلاف اشتعال انگیز تبصرہ کرتاہوا نظر آیا۔وہ بھیڑ کے سامنے ایک کمیونٹی کی خواتین اور بیٹیوں کی عصمت دری کی بات کر رہاتھا۔ اب اس معاملے میں کانگریس لیڈر ششی تھرور کا بیان آیا ہے۔ ششی تھرور نے کہا ہے کہ ایک ہندو ہونے کے ناطے میں مسلمان دوستوں سے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ایسے ٹھگ میرے عقیدے کی نمائندگی نہیں کرتے۔ششی تھرور نے کہاہے کہ ایسے لوگ ہمارے لیے یا ہندوؤں کے لیے کہیں نہیں بولتے۔ وہ ایسی باتیں صرف اپنے لیے کرتے ہیں۔ مہنت بجرنگ منی داس کا ایک ویڈیو 2 اپریل کا بتایا جا رہا ہے۔تاہم واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی۔گرچہ اگریہ دوسری کمیونٹی کاہوتاتواین ایس اے لگ چکاہوتایابلڈوزرچل چکاہوتا۔ بعد میں مہنت بجرنگ منی نے اپنے بیان پر معافی مانگی۔ معافی مانگتے ہوئے مہنت نے ایک ویڈیو بھی جاری کیا۔