جمعیۃ العلماء ضلع نلگنڈہ کا اجلاس ‘ مولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی کا خطاب ‘مختلف امورپرغور
نلگنڈہ۔28دسمبر(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دارالعلوم نلگنڈہ میں ضلعی منتظمہ جمعیۃ العلماء نلگنڈہ اور مختلف منڈلوں کے صدور و ذمہ داران کا ایک نہایت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی صدارت حضرت مولانا شاہ سید احسان الدین قاسمی صدر جمعیۃ العلماء تلنگانہ نے کی۔اس موقع پر حضرت صدرِ محترم نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی دینی غفلت، اخلاقی کمزوریوں اور سماجی بگاڑ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مؤثر اور منظم اصلاحی پروگراموں کی اشد ضرورت پر زور دیا چنانچہ طے پایا کہ ضلع بھر میں ایس آئی آر (SIR) تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے پہلا تربیتی پروگرام جنوری کے پہلے ہفتہ میں مریال گوڑہ میں منعقد ہوگا* جن کے ذریعے ذمہ داران، کارکنان اور مبلغین کی فکری و عملی تربیت کی جائے گی۔اسی طرح مرد و خواتین کے لیے اصلاحِ معاشرہ کے 10 خصوصی پروگرامس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزید برآں، ہر حلقہ اسمبلی میں ایک ’’سدبھاونہ سدسو پروگرام‘‘ منعقد کرنے کی ہدایت دی گئی، تاکہ باہمی اخوت، بھائی چارگی اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے۔اس کے ساتھ ساتھ اجلاس میں تنظیمی امور پر بھی تفصیلی غور و خوض کیا گیا، مختلف شعبہ جات کے لیے ذمہ داران کا انتخاب عمل میں آیا اور ضلعی و منڈل سطح پر تنظیم کو مزید فعال اور منظم بنانے کے لیے قیمتی تجاویز پیش کی گئیں۔شعبہ اصلاحِ معاشرہ کے نگران کی حیثیت سے مولانا عبد المقیت مفتاحی کو نامزد کیا گیا۔سدبھاؤنا سدسو کے نگران کی ذمہ داری مولانا حسین کے سپرد کی گئی ۔جمعیۃ یوتھ کلب کے نگران کی حیثیت سے مولانا یاسر حسین صاحب اور مفتی عامر ندیم صاحب کا انتخاب عمل میں آیا ضلعی ناظم کے عہدہ کے لیے مولانا زبیر محی الدین صاحب کو منتخب کیا گیا۔ اسی طرح شعبہ اصلاح معاشرہ کے تحت مذہبی اسلامی کوئز کے انعقاد و نگرانی کے لیے ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں حافظ عتیق الرحمن بیگ، مولانا عبد السمیع اور مفتی صہیب شامل ہیں۔حافظ عتیق الرحمن بیگ اور حافظ محمد رفیع الدین کو میڈیا سیکریٹری مقرر کیا گیا۔اجلاس میں مفتی سید صدیق ‘مولانا مخدوم ‘ مولانا ولی اللہ مریال گوڑہ نائب صدر جمعیتہ علماء ضلع نلگنڈہ ‘مولانا عبد الحکیم ،حافظ حبیب و حافظ علیم ‘مفتی غوث ایررارم‘مولانا قمر الدین و حافظ امجد ‘مولانا عبد الصمد ‘حافظ عبد المتین مولانا خواجہ معین الدین مولانا اعظم ‘حافظ مجاھد مولانا جاوید چنڈور ‘مولانا رضوان ‘مولانا فراست اللہ مولانا غوث ‘مفتی صہیب تپرتی ‘مولانا عبد الرشید ‘حافظ مقصود حافظ ارشد ‘حافظ عمران ‘مستقر کے اراکین و مدعو خصوصی حضرات کثیر تعداد میں شریک رہے ۔اجلاس کی کاروائی مولانا اکبر خان اسعدی جنرل سیکرٹری جمعیتہ العلماء ضلع نلگنڈہ نے چلائی۔آخر میں حضرت صدرِ محترم کی دعاؤں کے ساتھ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔
