ایس آئی آر ایک بڑا گھوٹالا: حسین دلوی

,

   

Ferty9 Clinic

ممبئی، 29 نومبر (آئی اے این ایس) کانگریس رہنما حسین دلوی نے اسپیشل انٹینسو ریویڑن (ایس آئی آر) کو بڑا گھوٹالا قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ الیکشن کمیشن ہدایات پر عمل کرتا ہوا نظر آرہا ہے۔ آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے دلوی نے کہا کہ ایس آئی آر میں بڑے پیمانے پر ووٹوں کی چوری کے شواہد ہیں اور الیکشن کمشنر وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ ہ کے اشاروں پرکام کر رہے ہیں۔ اس وقت ایس آئی آرکا عمل 12 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں جاری ہے، جن میں کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال، گجرات اور اتر پردیش شامل ہیں۔ چار انتخابات کے قریب ریاستیں کیرالہ، تمل ناڈو، مغربی بنگال اور پانڈیچیری اس مرحلے میں خصوصی نظرثانی کر رہی ہیں، جبکہ آسام میں این آر سی کی تکمیل کے بعد نظرثانی عمل ہوگا۔موجودہ مرحلے میں ایس آئی آر 50.99 کروڑ ووٹرز کا احاطہ کرے گا۔ اس سے قبل یہ عمل 2002 اور 2003 میں ہوا تھا، جبکہ تمل ناڈو کے 37 حلقوں میں 2005 میں کیا گیا تھا۔ دوسرا مرحلہ 4 دسمبر کو مکمل ہوگا۔جس کے بعد 9 دسمبر سے 8 جنوری تک دعوے اور اعتراضات داخل ہوں گے۔