کاماریڈی میں جمعیۃ العلماء کے زیر اہتمام ہیلپ سنٹر کا قیام، ہر شہری کے ووٹ کے تحفظ کیلئے مساعی
کاماریڈی ۔ 30 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ SIR (Special Intensive Revision) کے عمل میں کوئی بھی حقیقی بھارتی شہری ووٹر لسٹ سے محروم نہ رہ جائے امیرُ الہند حضرت مولانا سید ارشد مدنی کی خصوصی ہدایت پر ریاستِ تلنگانہ و آندھرا پردیش میں مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی کی نگرانی میں جمعیت علماء کے کارکنان عوامی خدمت میں مصروف ہیں اسی سلسلے میں جمعیت علماء ضلع کاماریڈی کے زیرِ اہتمام مختلف مقامات پر SIR ہیلپ سنٹرز قائم کئے جارہے ہیں جہاں عوام الناس کو SIR فارم کی خانہ پُوری مطلوبہ دستاویزات کی تیاری ووٹر لسٹ میں نام کے اندراج و تصحیح فارم نمبر 6 اور دیگر انتخابی امور کے سلسلے میں مفت رہنمائی اور معاونت فراہم کی جا رہی ہے مندرجہ ذیل مقامات سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ نور کارنر مسجدِ نور کاماریڈی زیر سرپرستی حافظ محمد یوسف حلیمی انور محمد عبد الرحیم محمد حنیف نائب صدر جمعیت علماء ضلع کاماریڈی اسلام پورہ چوراستہ کاماریڈی زیر نگرانی مفتی عمران خان قاسمی محمد وسیع پاشا ہ محمد عزیز الدین عزیز حلقہ بلال یوسف منزل کاماریڈی زیر نگرانی الحاج سید عظمت علی صاحب محمد عبداللہ سکریٹری مکہ مسجد کارنر کاماریڈی نگرانی محمد عبد القیوم اور حافظ محمد شرف الدین حلیمی ان تمام مراکز پر جمعیت علماء کے ذمہ داران اور نوجوانان موجود رہیں گے تاکہ کوئی بھی اہل بھارتی شہری اپنے آئینی اور جمہوری حق سے محروم نہ رہ جائے حافظ محمد فہیم الدین منیری صدر جمعیت علماء ضلع کاماریڈی نے عوام سے پُرزور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ SIR کے اس مرحلے میں ہر اہل بھارتی شہری اپنی شہریت اور حقِ رائے دہی کے تحفظ کے لیے سنجیدگی سے کام کرے BLO کے گھر آنے پر خوش اخلاقی کا مظاہرہ کریں بروقت فارم کی خانہ پُوری اور مطلوبہ دستاویزات کی تکمیل کو یقینی بنائے اور اپنے اہلِ خانہ رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی بھی رہنمائی کرے تاکہ کوئی بھی اہل ووٹر ووٹر لسٹ سے خارج نہ ہو اور اپنے دستوری و جمہوری حقوق سے بھرپور استفادہ کر سکے جاری کردہ محمد فیروز الدین پریس سیکریٹری جمعیت علماء ضلع کاماریڈی موبائل 9848787553 پر ربط قائم کریں ۔