ایس آئی آر پر سوال اٹھانے والےجمہوریت کے اصل دشمن:کیشَو موریہ

   

لکھنؤ، 28 اکتوبر (یو این آئی) اُتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ نے اپوزیشن جماعتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے 12 ریاستوں میں ووٹر لسٹ کی خصوصی جامع نظرثانی (ایس آئی آر) کی پہل جمہوریت کو مضبوط کرنے کی ایک نیک کوشش ہے اور جو سیاسی پارٹیاں اس عمل پر سوال اٹھا رہی ہیں، وہ دراصل جمہوریت کی اصل دشمن ہیں۔موریہ نے منگل کو کہا کہ خاندانی سیاست کرنے والی جماعتوں کی پوری سیاست انتخابی دھاندلی پر ٹکی ہے ۔ اسی لیے جب بھی کوئی اصلاحی قدم اٹھایا جاتا ہے ، یہی پارٹیاں سب سے زیادہ شور مچاتی ہیں۔