ایس آئی او بسوا کلیان کی جانب سے ٹاپر طلبہ کوانعامات

   

بیدر۔ اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا بسواکلیان یونٹ کی جانب سے تعلیمی سال 22-2021 کے ایس ایس ایل سی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے بسواکلیان کے 47 ہائی اسکولوںکے جملہ 94 طلبہ کو اعزاز سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق شہربسواکلیان کے بی کے ڈی بی فنکشن ہال میں اتوار کے روز منعقدہ اکیڈمک ایکسلینس ایوارڈ پروگرام میں بسواکلیان کے تمام ہائی اسکولوں سے اول دوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو طلبہ تنظیم ایس آئی او کی جانب سے تہنیت پیش کی گئی۔ جناب کلیم عابد الطاف امجد صاحب، یوسف الدین نیلنگے امیر مقامی جماعت اسلامی ہند بسواکلیان نے اس موقع پر طلبہ سے خطاب کیا۔پروگرام میں اولیائے طلبہ، طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود رہی۔ جناب امام الدین سی آر پی نے تمام طلبہ کو مبارکباد دی۔ ایس آئی اوکے اراکین نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم رول ادا کیا۔اس بات کی اطلاع محمد نعیم الدین چابکسوار نے دی ہے۔

جگتیال میں سڑک حادثہ ، سرکاری اسکول ٹیچر فوت
جگتیال : تلنگانہ کے جگتیال ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر کی موت ہوگئی۔یہ حادثہ کلیڈا کے پاس دو موٹر بائیک کے تصادم کے نتیجے میں پیش آیا۔ فوت ٹیچر کی شناخت پی گنگادھر کی حیثیت سے ہوئی ہے جو بوگارام منڈل کے ویلیگنڈہ کا رہنے والا تھا اس نے آج اپنے بیٹے کے ساتھ موٹر بائیک پر جگتیال کی طرف آرہا تھا کہ کلیڈا گاوں کے پاس مخالف سمت سے آنے والی ایک اور موٹر سائیکل نے ان کی گاڑی کو ٹکر دے دی۔حادثہ میں گنگادھر کے سر سے کافی خون بہہ گیا تھا جس کی وجہ سے موقع پر ہی موت ہوگئی۔اس کے بیٹے کا پیرٹوٹ گیا۔جبکہ ٹکر دینے والے موٹر سائیکل سوار بھی زخمی ہے متوفی گوپالا پور گاوں کے ہائی اسکول میں ٹیچر تھا۔