حیدرآباد: ایس آر نگر کے ایک مندر میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب وہاں سیلر سے ایک انسانی ڈھانچہ برآمد ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق سائی بابا مندر جو ایس آر نگر پولیس اسٹیشن حدود میں واقع ہے ، کے انتظامیہ نے کرایہ دار طویل عرصہ سے غائب رہنے اور کرایہ ادا نہ کرنے پر اس کی صفائی کیلئے سیلر کھولا۔ وہاں ایک صندوق میں انسانی ڈھانچہ برآمد ہونے پر سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کو اس سلسلہ میں آگاہ کیا گیا اور سراغ رسانی دستہ کلوز ٹیم بھی وہاں پہنچ گئی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں پتہ لگایا کہ مندر کے سیلر کا کرایہ دار تلاش پال ہے، جو غائب ہوگیا۔ پولیس نے اس کا کامیاب پتہ لگاتے ہوئے حراست میں لے کر تفتیش کی جس کے دوران اس نے یہ اقبال جرم کیا کہ اس کے مغربی بنگال کی 35 سالہ خاتون سے ناجائز تعلقات تھے اور اس کے شوہر کمل کا قتل کرنے کے بعد نعش کو صندوق میں چھپا دیا تھا اور دوسرے مقام منتقل کرنے کی کوشش تھی۔ چند وجوہات کے نتیجہ میں وہ نعش کو منتقل نہ کرسکا اور وہیں چھپادیا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور قتل میں مدد کرنے والے افراد کی نشاندہی کی کوشش کی جارہی ہے ۔