ایس آر نگر میں ایک شخص کی نعش دستیاب

   

حیدرآباد /10 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ایس آر نگر پولیس نے تباہ شدہ سٹ ون سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ۔ جو علاقہ میں سنسنی کا باعث بن گئی تھی ۔ تاہم پولیس نے اس کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ مہیش بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا ۔ جو علاقہ میں موجودہ ایک تباہ شدہ سٹ ون میں مردہ پایا گیا ۔ اس شخص کی عمر پولیس نے تقریباً 27 سال بتائی ہے ۔ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا اور سخت نشہ کا عادی تھا ۔ پولیس سمجھتی ہے کہ کثرت سے شراب نوشی کے سبب اس کی موت ہوئی ہوگی ۔ پولیس ایس آر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔