حیدرآباد ۔ /2 اکٹوبر (سیاست نیوز) ایس آر نگر علاقہ میں منگل کو پیش آئے سائنٹسٹ کے بہیمانہ قتل کیس میں پولیس نے اہم سراغ حاصل کرتے ہوئے ایک مشتبہ خاطی کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے سرینواس نامی ایک شخص کو حراست میں لے لیا جو مقتول سائنٹسٹ سریش کا دوست بتایا گیا ہے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ سرینواس وجیا ڈائیگناسٹک سنٹر کا لیاپ ٹیکنیشین ہے اور وہ سریش کمار کے خون کے نمونے حاصل کرنے کیلئے اکثر مکان آیا کرتا تھا اور دونوں کے درمیان جنسی تعلقات پیدا ہوگئے تھے ۔ سرینواس نے سریش کمار کا بہیمانہ قتل کرنے کے بعد وہ فرار ہوگیا تھا ۔ پولیس نے مشتبہ شخص کو حراست میں لیکر تحقیقات کا آغاز کیا ہے اور تمام تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں ۔ واضح رہے کہ کل ایس آر نگر پولیس کو سریش کمار جو نیشنل ریمورٹ سنسنگ سنٹر کا سائنٹسٹ بتایا گیا ہے کی نعش اس کے فلیٹ میں پائی گئی تھی جس کے بعد پولیس نے اس کیس کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے ایک شخص کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔