30 افراد بشمول بار عملہ ، گراہک اور خاتون ڈانسرس گرفتار
حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) خاتون ڈانسروں کے ذریعہ شرابیوں کو راغب کرنے والے ایک بار پر پولیس نے دھاوا کیا اور 30 افراد کو حراست میں لے لیا ۔ جن میں بار کا عملہ آرگنائزر گراہک اور خاتون ڈانسر پائے گئے ۔ کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون کے انسپکٹر خلیل پاشاہ نے ایک اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ایس آر نگر حدود میں واقع بار ہنٹر ایسٹرو بار اینڈ پب پر دھاوا کیا ۔ اس بار اینڈ پب میں خاتون ڈانسروں کے ذریعہ غیر اخلاقی حرکتیں کی جارہی تھیں۔ نیم عریاں لباس میں خاتون ڈانسروں کو رکھتے ہوئے شرابیوں کو لبھانے کی ہر کوشش جاری تھی جبکہ بار میں ڈی جے بھی چلایا جارہا تھا ۔ جس کے سبب مقامی عوام کو شدید تکلیف و مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا اور پب کے انتظامیہ نے کسی قسم کی کوئی اجازت اور لائیسنس بھی حاصل نہیں کیا اس کے علاوہ 10 خاتون ڈانسروں کو کام پر رکھ لیا جو اپنے جسم کی آڑ میں مرد گراہکوں کو راغب کر رہے تھے ۔ پولیس نے بار کے مالک 38 سالہ ہری کرشنا راؤ ساکن کوکٹ پلی 43 سالہ عمر بن عبداللہ ایونٹ آرگنائزر ساکن خیریت آباد 36 سالہ بی سدھارتا کیشیر ساکن بی ایس مقطعہ اور 25 سالہ کے کرشنا ڈی جے پلے بوائے ساکن مشیرآباد کو گرفتار کرلیا ۔ ع