ایس آر یونیورسٹی کا قیام خوش آئند، وائس چانسلر

   

ورنگل۔ SR یونیورسٹی ورنگل کا قیام خوش آئند اقدام ہے۔ انجینئرنگ کالج سے یونیورسٹی تک کا سفر کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کے انجینئرنگ کالجس میں اٹل رینک حاصل کرتے ہوئے ایس آر کالج نے پہلا مقام حاصل کیا۔ ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ایس آر یونیورسٹی ڈاکٹر جی آر سی ریڈی نے وائس پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریاستی حکومت نے پرائیویٹ یونیورسٹی کی منظوری دہے جس میں ایس آر یونیورسٹی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی شعبہ میں ایس آر کالج طلباء کے اندر چھپی ہوئی صلاحیتوں کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کی رہبری کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر پرائیویٹ انجینئرنگ کالج رینک میں پہلا مقام حاصل کیا۔ پرائیویٹ سیکٹر میں پہلا رینک حاصل کرنا ایس آر کالج کیلئے خوشی کی بات ہے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس اینڈ ٹکنالوجی شعبہ میں قابل اساتذہ ، طلبہ کی کاوشوں کے نتیجہ میں ایس آر کالج کے یونیورسٹی تک کا قیام خوش آئند بات ہے۔ ایس آر یونیورسٹی چیرمین وردھا ریڈی ایک وزن کے ساتھ آگے بڑھنے والے انسان ہیں ان کی مسلسل جدوجہد کی وجہ سے ایس آر کالجس کا نہ صرف ورنگل بلکہ ریاست تلنگانہ کے معیاری کالجس میں شمار ہوتا ہے۔ معیاری تعلیم جدید تحقیقی ماحول فراہم کرتے ہوئے ملک بھر سے ریسرچ اسکالرس کو راغب کرنے کیلئے سازگار ماحول فراہم کرتے ہیں۔ وائس چانسلر ایس آر ایونیورسٹی ڈاکٹر جی آر سی ریڈی نے کہا کہ 2 ہزار تحقیقی مضامین اور 52 تحقیقی منصوبوں کو محفوظ کیا ہے۔