ایس آر ایس پی کے پانی سے تالابوں کو بھر دیا جائے : گنگولا کملاکر

   

کریم نگر۔ 6؍ جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایس آر ایس پی سے پانی لا یا جا کر کنٹوں ‘ تالابوں کو بھر دینے اور بنجر اراضیات کو آبپاشی کی فراہمی کی جا کر سرسبز و شادابی کی کوشش کی جانی چاہئے ۔ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے کہاکہ وہ حیدرآباد ای ایس ای دفتر میں بروز ہفتہ منعقدہ ایس آر ایس پی آبی فراہمی کے جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ کتہ پلی منڈل کے تالاب کو بھرنے ذخیرہ آب بنائے جانے کی منصوبہ بندی کی جائے خواہش کی ۔ حلقہ اسمبلی میں پینے اور زرعی ضروریات کے لئے کوئی آبی قلت نہ ہونے کے لئے ضروری احتیاطی اقدامات پر عمل کیاجائے ۔ عہدیداروں نے خواہش کی ۔ قاضی پورہ تالاب کے تحت جس کی زرعی زمینات ہیںمڈمانیر کے ذریعہ آبپاشی کی سہولت کے لئے منصوبہ عمل تیار کرلیں ۔ اس خریف فصل کے لئے فبروری کے پہلے ہفتہ میں ایس آر ایس پی نہر سے پانی چھوڑا جائے مشورہ دیا ۔ اچم پلی فلڈ فلو کنال فیڈر چیانل کینال کے کاموں میں تیزی پیدا کریں ۔