ایس ایس ایس کارکنوں کی مہاراشٹر حکومت کیخلاف سر منڈوائی

   

کولہاپور ۔ سوابھیمانی شیتکاری سنگٹھن (ایس ایس ایس) کی جانب سے دن میں 10 گھنٹے بجلی کی مانگ کو لے کر 22 فروری سے شروع ہونے والے غیر معینہ مدت کے دھرنے کی تحریک کو تیز کرتے ہوئے کارکنوں نے تارابائی پارک علاقے واقع دفتر کے سامنے سرمنڈواکر مظاہرہ کیا۔ راجو شیٹی کی رہنمائی میں ایس ایس ایس کارکنان کسانوں کو 10 گھنٹے بجلی فراہم کرنے کے مطالبے کو لے کر 12 دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ ایس ایس ایس نے جمعہ کو پوری ریاست میں چکا جام تحریک (روکا دی راستا) کا اہتمام کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت انہیں اپنے مطالبے پر بات کرنے کی دعوت دے رہی ہے لیکن تاریخ اور وقت نہیں دے رہی ہے ۔ ایس ایس ایس کے 12 کارکنوں نے سر منڈوایا اور حکومت کی بے عملی پر کسانوں کو کھانا کھلایا۔ شیٹی نے اس موقع پر بتایا کہ حکومت بے غیرت ہے ، جمعہ کو ہماری چکا جام تحریک 100 فیصد کامیاب رہی لیکن حکومت جاگ نہیں رہی بلکہ ہماری تحریک کو نظر انداز کر رہی ہے ۔