حکومت کی عدم توجہ پر ترک تعلیم کے رجحان میں اضافہ ممکن، طلبہ کی امتحانی مراکز آمد و رفت مشکل
حیدرآباد۔18مئی(سیاست نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے ایس ایس سی امتحانات منعقد کئے جانے کی صورت میں ریاستی حکومت کو چاہئے کہ وہ اقامتی اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے ایس ایس سی امیدوارو ںکے لئے ان کے اپنے اقامتی اسکول میں امتحانی مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کریں کیونکہ ایسا نہ کرنے کی صور ت میں ایس ایس سی امتحانات تحریر کرنے والے اقامتی اسکولوں کے طلبہ کے لئے مشکلات پیدا ہونے لگیں گی اور ایس ایس سی امتحانات میں حصہ نہ لینے کے سبب اقامتی اسکولو ںمیں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ میں ترک تعلیم کے رجحان بڑھے گا۔ اقامتی اسکول خواہ وہ سوشل ویلفیر‘ ایس سی ایس ٹی اور بی سی ویلفیر کے تحت چلائے جانے والے ہوں یا محکمہ اقلیتی بہبود کے تحت چلائے جانے والے اقلیتی اقامتی اسکولس میں تعلیم حاصل کرنے والے ایس ایس سی طلبہ ہوں ان تمام کیلئے ریاستی حکومت کو ان کے اپنے اسکولو ںمیں امتحانی مرکز قائم کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ان اقامتی اسکولو ںمیں مختلف مقامات سے داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ ہوتے ہیں اور ہر سال ان طلبہ کو امتحانی مراکز پہنچانے کیلئے آٹو رکشا یا دیگر سواریوں کی خدمات حاصل کی جاتی تھیں لیکن اب حالات یکسر تبدیل ہوچکے ہیں اور ان حالات میں اگر ایس ایس سی امتحانات منعقد کرنا ہو تو سب سے پہلے اضلاع سے شہر حیدرآباد میں یا ایک شہر سے دوسرے شہر میں داخلہ حاصل کرنے والے طلبہ کو ان کے اسکولوں تک پہنچانا چیالنج ہوگا اور ان طلبہ کو امتحانی مراکز پہنچانا اور لانا بھی روزآنہ کا چیالنج ہوگا اسی لئے حکومت کی جانب سے سرکاری اساتذہ اور ممتحن کی نگرانی میں ان کے اپنے اسکولو ںمیں امتحانی مراکز کے قیام کو یقینی بنانے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے اقامتی اسکول چلانے والی سوسائیٹیوں کو اس بات کی اجازت فراہم کرتی ہے تو ایسی صورت میں ایس ایس سی امتحانات میں حصہ لینے والے اقامتی اسکولوں کے طلبہ اور امیدواروں کو بڑی راحت حاصل ہوگی ۔ حکومت کی جانب سے ایس ایس سی امتحانات کے انعقاد کے سلسلہ میں تلنگانہ ہائی کورٹ سے اجازت طلب کی ہے اور تلنگانہ ہائی کورٹ نے 19 مئی کو اس سلسلہ میں سماعت مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا جار ہاہے کہ اس سماعت کے بعد ہی واضح ہوگا کہ ایس ایس سی امتحانات کب منعقد ہوں گے لیکن جب کبھی منعقد کئے جاتے ہیں تو ایسی صورت میں حکومت کو اقامتی اسکولوں کے طلبہ کی سہولتوں کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے انہیں ان کے اپنے اسکول میں امتحانی مرکز کی فراہمی کی رعایت دینی چاہئے تاکہ سماجی فاصلہ کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے علاوہ ان امیدوارو ںکو راحت بھی فراہم کی جاسکے۔