حیدرآباد۔ 16 نومبر (سیاست نیوز)ڈائریکٹوریٹ آف گورنمنٹ ایگزامینیشن نے ہفتہ کو ایس ایس سی پبلک امتحانات مارچ 2025 کے لیے فیس کی ادائیگی کے شیڈول پر نظرثانی کی جس میں متعلقہ اسکولوں میں فیس ادا کرنے کی آخری تاریخ 28 نومبر مقرر کی گئی ہے۔ اس سے قبل آخری تاریخ 18 نومبر تھی۔50 روپے اور 200 روپے کی لیٹ فیس کے ساتھ طلباء بالترتیب 10 اور 19 دسمبر تک فیس ادا کر سکتے ہیں۔ امتحان کی فیس 30 دسمبر تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اسکول میں بھی قبول کی جائے گی۔ یہ شیڈول OSSC اور ووکیشنل پبلک امتحانات مارچ 2025 کے لیے بھی لاگو ہے۔تمام مضامین کیلئے ریگولر طلبہ کی فیس 125 روپے ہے جبکہ تین مضامین تک کی فیس 110 روپے ہے۔ 125 روپے کی باقاعدہ امتحانی فیس کے علاوہ پیشہ ور امیدواروں کو 60 روپے ادا کرنے ہوں گے۔ مزید معلومات کے لیے ویب سائٹ https://bse.telangana.gov.in/.ملا حظ کریں۔