ایس ایس سی امتحانات کا شیڈول جاری

   

حیدرآباد 3 ڈسمبر (این ایس ایس) حکومت تلنگانہ نے 2020 میں ہونے والے ایس ایس سی امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایس ایس سی بورڈ کے عہدیداروں نے 19 مارچ تا 6 اپریل یہ امتحانات منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی شیڈول کے مطابق یہ امتحانات مقررہ تواریخ کو 9.30 بجے صبح تا 12.15 بجے دن منعقد ہوں گے۔