ایس ایس سی امتحانات کا ٹائم ٹیبل جلد جاری کیا جائے گا، جانیں کیا ہے تفصیلات

,

   

ایس ایس سی امتحانات کا ٹائم ٹیبل جلد جاری کیا جائے گا، جانیں کیا ہے تفصیلات

حیدرآباد: ایس ایس سی امتحانات کا ٹائم ٹیبل ایک یا دو دن میں جاری ہونے کا امکان ہے کیونکہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو امتحان دینے کے لئے ہری جھنڈی دکھا دی ہے۔ 

منگل کے روز ہائی کورٹ نے ریاست کو 8 جون سے امتحان لینے کی اجازت دے دی ہے۔ 

سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اطمینان کا اظہار کہ ایس ایس سی کے امتحانات ان تدابیر کو اختیار کرکے شروع کیے جا سکتے ہے۔ 

چیف جسٹس نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ امتحانات کے مابین دو دن کا وقفہ دیں تاکہ طلباء ذہنی سکون کے ساتھ امتحان میں شریک ہوسکیں۔

چیف جسٹس اور جسٹس بی وجینسن ریڈی کے بنچ نے یہ بھی کہا کہ اگر صورتحال پیدا ہوتی ہے تو حکومت امتحان ملتوی کرنے کے لئے آزاد ہے ، تاہم طلباء اور والدین کو اس سے قبل جانکاری دی جانی چاہئے۔

اس سے قبل ایس ایس سی امتحانات کا ٹائم ٹیبل کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوا تھا۔ 

واضح رہے کہ 20 مارچ کو ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت کو ہدایت دی تھی کہ کورونا وائرس وبائی بیماری کے پھیلنے کی وجہ سے ایس ایس سی امتحانات ملتوی کردیئے جائیں۔ عدالت کی ہدایت کے بعد امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔

تاہم عدالت کی ہدایت سے پہلے ،ل ریاست نے پہلی اور دوسری زبان کے تین مقالوں کے لئے امتحانات دیئے گئے تھے۔

باقی مضامین کے لئے امتحان 8 جون سے شروع ہوگا۔ امتحان کا ٹائم ٹیبل جلد جاری کیا جائے گا۔