ایس ایس سی امتحانات کیلئے 24 مارچ سے ہال ٹکٹس دستیاب

   

حیدرآباد۔/19مارچ، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی سرکاری امتحانات 2023 کا 3 اپریل سے آغاز ہوگا اور ہال ٹکٹس 24 مارچ سے آن لائن ڈاون لوڈ کئے جاسکتے ہیں۔ ویب سائیٹ www.bse.telangana.gov.in پر ہال ٹکٹس دستیاب رہیں گے۔ ہال ٹکٹس متعلقہ اسکولوںکو روانہ کئے جائیں گے۔ ایس ایس سی امتحانات کیلئے 494616 امیدواروں نے رجسٹرڈ کرایا ہے جبکہ امتحانی مراکز کی تعداد 2652 رہے گی۔ وزیر تعلیم سبیتا اندرا ریڈی نے بتایاکہ امتحانات کے اوقات صبح 9:30 بجے سے دوپہر 12:30 بجے رہیں گے۔ امتحانات 13 اپریل تک جاری رہیں گے اور سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ر