ایس ایس سی امتحانات 14 مارچ سے آغاز

   

آخری پرچہ 16 مارچ کو۔ صبح 9.30 تا دوپہر 12.30 انعقاد
حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) ایس ایس سی 2026 امتحانات کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جو منفرد ہوگا کیونکہ مجموعی اعتبار سے 2026 ایس ایس سی امتحانات کا ٹائم ٹیبل ایک ماہ کے عرصہ پر محیط ہے جبکہ امتحانات محض 9 دن ہونگے۔ بورڈ آف سیکنڈری سے جاری ایس ایس سی امتحانات ٹائم ٹیبل کے مطابق امتحانات کا آغاز 14مارچ سے ہوگا جو کہ 16اپریل تک جاری رہیں گے۔ 14 مارچ کو زبان اول کا پرچہ ہوگا جبکہ گروپ A کیلئے ہوگا ۔ اسی دن پارٹ I اور پارٹ II کے بھی پرچہ اول کا انعقاد عمل میں آئے گا جو صبح 9:30 بجے شروع ہوگا۔ پھر 18مارچ کو زبان دوم کا پرچہ ہوگااور اس کیلئے بھی اوقات کار صبح 9:30تا12:30 ہوں گے۔ اس کے بعد 23 مارچ کو انگریزی کا پرچہ ہوگا اور 28 مارچ کو حساب کا پرچہ ہوگا۔فزیکل سائنس کا پرچہ اول 2 اپریل کو ہوگا ۔ 7 اپریل کوبائیولوجیکل سائنس کا پرچہ دوم ہوگا۔ 13 اپریل کو سوشل کا اور 15 اپریل کو او ایس ایس سی ‘و ایس ایس سی ووکیشنل کورس کا پرچہ اول ہوگا ۔ 16 اپریل کو آخری پرچہ او ایس ایس سی پیپر II ہوگا ۔ماہ مارچ اور اپریل میں تعطیلات کے نتیجہ میں کافی مشقت کے بعد ٹائم ٹیبل تیار کیا گیا ۔ امتحانات کا سلسلہ 1ماہ جاری رہے گا لیکن درمیان میں تعطیلات ہونگی۔3