ایس ایس سی امتحان فیس کی تاریخ

   

حیدرآباد 29 جنوری (سیاست نیوز) ڈائرکٹر سرکاری امتحانات نے اپریل ؍ مئی میں منعقد شدنی ایس ایس سی ؍ او ایس ؍ ایس سی ووکیشنل امتحانات میں شرکت کیلئے امتحانی فیس داخل کرنے تواریخ پر نظرثانی کی ہے چنانچہ طلبہ کو 14 فروری تک متعلقہ ہیڈماسٹرس کے پاس امتحان فیس داخل کرنا ہوگا۔ امتحان فیس 50 روپئے دیرینہ کے ساتھ 24 فروری اور 200 روپئے دیرینہ کے ساتھ 4 مارچ تک داخل کرسکتے ہیں۔ 500 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ فیس 14 مارچ تک داخل کی جاسکتی ہے۔ تفصیلات
www.bse.telangana.gov.in
پر دیکھے جاسکتے ہیں۔