ایس ایس سی امتحان میں صفدریہ گرلز ہائی اسکول کے شاندار نتائج

   

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : صفدریہ گرلز ہائی اسکول ہمایوں نگر کا نتیجہ اس سال 95 فیصد رہا جس کا اعزاز سکریٹری سر صدر معلمہ اور ٹیچرس کو جاتا ہے ۔ اسکول ہذا میں نہ صرف اردو میڈیم بلکہ انگلش میڈیم میں بھی تعلیم دی جاتی ہے ۔ تعلیم کے ساتھ ساتھ یہاں این سی سی اور ووکیشنل ٹریننگ لڑکیوں کو دی جاتی ہے ۔ مدرسہ ہذا میں انگلش میڈیم اور اردو میڈیم سال 2023-24 کے لیے داخلے جاری ہیں ۔۔