ایس ایس سی امتحان پرامن انعقاد کیلئے احکامات

   

نرمل میں عہدیداران کے اجلاس سے ضلع کلکٹر مشرف علی فاروقی کا خطاب

نرمل /7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مارچ 19 سے منعقد ہونے والے دسویں جماعت کے سالانہ امتحان کو پرامن طریقے سے منعقد کرنے کیلئے ضلع کلکٹر جناب مشرف فاروقی نے عہدیداروں کو احکامات جاری کئے ۔ انہوں نے دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے انعقاد کے ضمن میں ریونیو آر ٹی سی ، الکٹریسٹی اور دیگر محکموں کے عہدیداروں کے ہمراہ میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ امتحانات کو تمام محکموں کے اشتراک سے پرامن اور شفاف طریقے سے منعقد کرکے کامیاب بنایا جائے ۔ کلکٹر نے محکمہ الکٹرسٹی کو برقی کی سپلائی کیلئے محکمہ طب و صحت عہدیداروں کو ہیلتھ اسسٹنٹ ، او آر ایس پایاکٹس دواؤں کا انتظام کرنے پینے کیلئے منرل واٹر کی سہولت کو فراہم کرنے کیلئے کہا ۔ محکمہ پولیس کے عہدیداروں کو امتحانی مراکز پر سیکوریٹی کی سہولت 144 سیکشن زیراکس کے دکانوں کو بند رکھنے کیلئے ہدایت دی ۔ اس موقع پر ضلع ایس پی ششی دھر راجو نے کہا کہ امتحانی مراکز پر تمام سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ اور کہا کہ امتحانی مراکز پر موبائل فون لانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ عہدیدار برائے محکمہ تعلیم ٹی پرانیتہ نے کہاکہ ضلع میں دسویں جماعت کے امتحانات مارچ 6 تا 19 اپریل صبح 9.30 تا دوپہر 12.15 تک منعقد کئے جائیں گے ۔ ضلع میں 45 ریگولر 1 خانگی مرکز پر 9799 ریگولر طالب علم 225 خانگی طالب علم امتحانات تحریر کریں گے ۔ اس میٹنگ میں انٹرمیڈیٹ نوڈل عہدیدار ایم سی الیگزینڈر ، الکٹریسٹی ایس سی چوہان ، آر ڈی او نرمل محترمہ پرسونامبا ، بھینسہ جناب راجو ڈی پی آر او عبدالکلیم کلکٹریٹ اے او جناب کریم اور دیگر عہدیداروں نے شرکت کی ۔