حیدرآباد 16 مئی ( سیاست نیوز) ڈی ای او حیدرآباد بی وینکٹ نرسمہا نے کہا کہ اگر ہائیکورٹ کی جانبسے ایس ایس سی کے مابقی امتحانات کے انعقاد کی اجازت دی جاتی ہے تو امتحانات کے دنوں میں طلبا اور نگران کار عملہ کیلئے آر ٹی سی بسیں لازمی طور پر چلائی جانی چاہئے تاکہ طلبا اور عملہ کو امتحانی مراکز پہونچنے میں سہولت ہوسکے ۔ واضح رہے کہ ہائیکورٹ ایس ایس سی امتحانات کے انعقاد سے متعلق ریاستی حکومت کی درخواست پر اپنا فیصلہ 19 مئی کو سنا سکتی ہے ۔ حکومت عدالت کی اجازت سے امتحان منعقد کرنا چاہتی ہے ۔