حیدرآباد 21 اکٹوبر ( آئی این این ) ڈائرکٹوریٹ سرکاری امتحانات نے ایس ایس سی امتحان کیلئے فیس کے ادخال کی تاریخ میں توسیع کردی ہے ۔ کسی دیرانہ کے بغیر ہیڈ ماسٹر کو 7 نومبر تک فیس داخل کی جاسکتی ہے جبکہ 50 روپئے دیرانہ کے ساتھ 23 نومبر تک فیس داخل کی جاسکتی ہے جبکہ 200 روپئے دیرانہ کے ساتھ 9 ڈسمبر اور 500 روپئے دیرانہ کے ساتھ 23 ڈسمبر تک فیس داخل کی جاسکتی ہے ۔ اگر کسی آخری تاریخ کو تعطیل واقع ہوجائے تو آئندہ ورکنگ ڈے میں فیس داخل کی جاسکتی ہے ۔ فیس کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں ہوگی ۔