اسپیشل چیف سکریٹری تعلیم چترا رام چندرن کی اپیل
حیدرآباد ۔ یکم ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ کی اسپیشل چیف سکریٹری تعلیم چترا رام چندرن نے انٹر میڈیٹ اور ایس ایس سی کے طلبہ سے کہا کہ وہ پوری خود اعتمادی کے ساتھ امتحانات لکھیں امتحانات کے انعقاد کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسپیشل چیف سکریٹری نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ متعلقہ عہدیداروں کے ساتھ امتحانات کے انعقاد کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔۔
