حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ میں ایس ایس سی اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات کا 10 جون سے آغاز ہوگا جو کہ 24 جون تک جاری رہیں گے ۔ سکریٹری سرکاری امتحانات بی سدھاکر نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی ہے ۔ ان امتحانات میں 61 ہزار 431 امیدوار حصہ لیں گے جن کیلئے 260 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔۔
