اساتذہ کی سہولت کے لیے صفدریہ اسکول پر بھی کاونٹر
حیدرآباد ۔ 12 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : دسویں جماعت کے طلباء کی مدد و رہنمائی کیلئے سہاتیا ٹرسٹ ( چیلنجر گروپ آف انسٹی ٹیوشنس ) نے زبان دوم تلگو کے کوئسچن بینک ( تلگو پریکٹس پیپر ) کی تیاری عمل میں لائی ہے جسے دفتر روزنامہ سیاست ، صفدریہ ہائی اسکول ہمایوں نگر نزد مسجد عزیزیہ مہدی پٹنم سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ ریاست کے اردو تلگو میڈیم و ہندی میڈیم کے طلباکیلئے یہ کوئسچن بینک موثر ہوگا ۔ واضح رہے کہ جناب محمد رفیع تلگو پنڈت بوسٹن مشن ہائی اسکول کالا پتھر اور جناب محمد عبدالماجد تلگو پنڈت نیو ماڈل ہائی اسکول دودھ باولی مرتبین ہیں جب کہ جناب احمد بشیر الدین فاروقی موظف ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کی نگرانی میں تیاری عمل میں لائی گئی ۔ سہاتیا ٹرسٹ کے سید انیس الدین نے طلباء کیلئے سیاست کے اقدامات کی ستائش کرکے منیجنگ ایڈیٹر سیاست جناب ظہیر الدین علی خاں ، کتاب کے مرتبین محمد رفیع و محمد عبدالماجد اور جناب احمد بشیر الدین فاروقی سے اظہار تشکر کیا ۔ کوئسچن بینک سیاست محبوب حسین جگر ہال سے ہر روز شام 5 تا 7 بجے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔