حیدرآبا 10 اکٹوبر ۔ ( سیاست نیوز) ایس ایس سی سکنڈ لینگویج تلگو ، انگلش میڈیم ؍ اُردو میڈیم برائے سال 2023-24 کو جناب احمد بشیرالدین فاروقی ریٹائرڈ ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر کے زیرنگرانی تلگو ماہرین عبدالرفیع ، عبدالماجد نے امتحانی نقطۂ نظر سے تیار کیا ۔ ادارہ سیاست کے زیراہتمام اشاعت ہوئی اور مفت تقسیم ہوگی ۔ جناب عامر علی خان نیوز ایڈیٹر سیاست کے ہاتھوں رسم اجرائی چہارشنبہ 11 اکٹوبر 4 بجے شام احاطہ سیاست عابد علی خان سنیٹری ہال پر مقرر ہے ۔ مسٹر اصغر علی خان (فرزند ظہیرالدین علی خان ) اور مسٹر وینکٹیشورلو ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر گولکنڈہ اور خلیل الرحمن اعزازی مہمان ہوں گے ۔ ایم اے حمید نے اسکول صدر اور طلبہ سے شرکت کی اپیل کی ۔