اورنگ آباد : مہاراشٹرا میں بیڑکا 14 سالہ طالب علم یکایک سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے جس کا سبب ایس ایس سی یا دسویں جماعت کے مہاراشٹرا سیکنڈری اسکول سرٹیفکٹ امتحان کے تمام مضامین میں اُس کا 35 ، 35 نشانات کا حصول ہے۔ ایس ایس سی امتحان میں کسی مضمون میں کامیابی کے لئے 35 اقل ترین اسکور ہے۔ 14 سالہ دھننجے نکھاٹے کو مراٹھی، ہندی، انگلش، ریاضی، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور سوشیل اسٹڈیز تمام مضامین میں 35 نشانات حاصل ہوئے ہیں۔ دھننجے کے والد نارائن نکھاٹے زرعی مزدور ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ دھننجے کھیتوں میں بھی کام کرتا ہے۔
