حیدرآباد۔/12 اپریل، ( سیاست نیوز) ایس ایس سی سرکاری امتحانات کے نتائج کی 10 مئی کے بعد اجرائی متوقع ہے۔ منگل کے دن سوشیل اسٹڈیز کے امتحان کے بعد ایس ایس سی امتحانات کا اختتام عمل میں آیا۔آخری امتحان کیلئے 486194 طلبہ نے رجسٹرڈ کرایا تھا اور 484384 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا۔ نقل نویسی کے تین معاملات درج کئے گئے۔ مجموعی طور پر ایس ایس سی میں 16 نقل نویسی کے کیسس درج کئے گئے اور 3 انویجلیٹرس کو خدمات سے برطرف کیا گیا۔2 انویجلیٹرس، سپرنٹنڈنٹس اور ضلع آفیسرس کو امتحان کے آغاز کے وقت 3 اپریل کو معطل کیا گیا۔ فرائض کی انجام دہی میں لاپرواہی پر تین انویجلیٹرس، چیف سپرنٹنڈنٹس اور محکمہ جاتی عہدیداروں کو خدمات سے معزول کیا گیا۔ او ایس ایس سی کے تحت سنسکرت اور ووکشینل کورس تھیوری کے علاوہ مین لینگویج پیپر II امتحانات آج اور کل منعقد ہوں گے۔ جوابی پرچہ جات کی جانچ کیلئے 18 مراکز قائم کئے گئے۔ 13 تا 21 اپریل پرچہ جات کی جانچ کی جائے گی۔ اس کام کی نگرانی کیلئے ریاستی سطح کے 11 مبصرین کا تقرر کیا گیا۔ جانچ کی تکمیل کے بعد نتائج کی اجرائی کیلئے دو تا تین ہفتے درکار ہوں گے اور 10 مئی کے بعد نتیجہ کی اجرائی کا امکان ہے۔ر