نظام آباد :22؍ اکتوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )Toss(SSC) & Inter سال 2019-20 کیلئے داخلوں کیلئے اعلامیہ جاری ہوچکا ہے ۔ داخلوں کی تاریخ میں توسیع ہوچکی ہے ۔ بغیر جرمانے سے داخلوں کی آخری تاریخ 31؍ اکتوبر 2019 ہے ۔ ایس ایس سی ( اوپن ) میں داخلے کیلئے عمر 15 سال ہونا چاہئے پیدائش صداقت نامہ کیلئے اصل ٹی سی ، ریکارڈ شیٹ کی ضرورت پڑتی ہے اس کے علاوہ آدھار کارڈ زیراکس ، پاسپورٹ سائز فوٹو دو عدد ہونا چاہئے ۔ ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی کیلئے کیاسٹ سرٹیفکٹ ہونا چاہئے ۔ اسی طرح Toss (Inter) میں داخلوں کیلئے ایس ایس سی کی ٹی سی اور میموکی ضرورت ہے مزید معلومات کیلئے محمد مختار الدین اسکول اسسٹنٹ ضلع پریشد ہائی اسکول پوچم پاڈ ، سیل نمبر 9849930516 اور Toss(Inter & SSC) کیلئے خالد احمد لیکچرار گورنمنٹ جونیئر کالج قلعہ 8688420481 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔