ایس ایس سی و انٹر ٹاپرس کو انڈو برٹش ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اسکالر شپ

   

حیدرآباد ۔ 12 جنوری (راست) ڈاکٹر محمد فصیح الدین علی خان، فاؤنڈر چیرمین انڈو برٹش ایجوکیشن لندن نے اطلاع دی ہیکہ ایس ایس سی 2018ء اور انٹرمیڈیٹ سال دوم 2018ء میں 90 فیصد اور اس سے زائد نشانات سے کامیابی حاصل کئے ہوں ایسے ہونہار اور مستحق طلباء و طالبات کی ہمت افزائی کیلئے فاؤنڈیشن کی جانب سے ایک لاکھ روپئے رقمی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اسکالر شپ کی رقم ایس ایس سی 2018ء اور انٹرمیڈیٹ سال دوم 2018ء میں کامیاب طلباء و طالبات میں تقسیم کی جائے گی۔ خواہشمند طلباء اور طالبات اپنی درخواست معہ زیراکس میمورنڈم کے ساتھ 14 تا 18 جنوری صبح 11 تا شام 4 بجے دفتر سیاست پر جنرل منیجر سیاست جناب میر شجاعت علی کے پاس راست جمع کرواسکتے ہیں۔