حیدرآباد۔ مرکزی حکومت کی جانب سے ایس ایس سی امتحان میں 55 فیصد سے زائد نشانات سے کامیاب مسلم لڑکیوں کیلئے سالانہ 12,000 ر وپئے اسکالر شپ دی جاتی ہے ۔ یہ ایجوکیشن فنڈ سے دئے جاتے ہیں تاہم معلومات نہ ہونے کی وجہ سے مسلم لڑکیاں اس اسکیم سے محروم ہیں۔ ایس ایس سی میں کامیاب مسلم لڑکیاں اس سہولت سے استفادہ کرسکتی ہیں۔ آن لائین درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 ہے ۔ اس سلسلہ میں مزید تفصیلات
www.maef.nic
ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں جن کا مشاہدہ کرتے ہوئے استفادہ کرسکتے ہیں۔ ایس ایس سی میں 55 فیصد سے زائد نشانات حاصل کرنے والی لڑکیاں اہل ہیں۔
