ایس ایس سی کامیاب نوجوانوں کیلئے ٹیک مہندرا فاؤنڈیشن کے مفت کورسیس

   

حیدرآباد ۔ 25 اگست (سیاست نیوز) ٹیک مہندرا فاؤنڈیشن اسمارٹ سنٹر 18 تا 30 سال عمر کے نوجوانوں کو مفت ٹریننگ اور 100 فیصد ملازمت میں مدد کرنے کا پیشکش کررہا ہے۔ ان کیلئے ریفریجریشن اینڈ اے سی، واشنگ مشین (چار ماہ کورس)، آپٹیکل فائبر ٹیکنیشن (تین ماہ کا کورس) کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کورس کرنے کے خواہاں امیدواروں کیلئے تعلیمی قابلیت ایس ایس سی کامیاب رکھی گئی ہے۔ خواہشمند امیدوار اپنے ناموں کا اندراج فون نمبرات 9985333605 اور 7993322683 پر ربط پیدا کرتے ہوئے کروائے جاسکتے ہیں۔ سنٹر منیجر کے کرن تیجا کے مطابق امیدواروں کو ایم ایس آفس، بیسک کمپیوٹرس، کمپیوٹر ٹائپنگ پریکٹس، انٹرنیٹ کی بھی تربیت دی جائے گی۔ ان کورسس کی تربیت ٹیک مہندرا اسمارٹ سنٹر ٹھاکر نواس مقابل سی سی شراف ہاسپٹل برکت پورہ کاچیگوڑہ میں چلائے جارہے ہیں۔