سری ہری کوٹا: خلائی تحقیقی تنظیم اسرو نے جمعہ کو چھوٹی سیٹلائٹ لانچ وہیکل (اسمال سیٹلائٹ لانچ وہیکل) کی دوسری ترقیاتی پرواز میں یہاں شار رینج سے ارتھ آبزرویشن سیٹلائٹ (ای او ایس۔7 اور دو دیگر سیٹلائٹس کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا۔ ایس ایس ایل وی۔ ڈی2 اور ان سب کو کامیابی کے ساتھ طئے شدہ پروگرام کے مطابق مطلوبہ مدار میں رکھا گیا۔ چیرمین اسرو ایس سومناتھ نے سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔