ایس بینک اسکام، انیل امبانی سے 9 گھنٹے پوچھ تاچھ

   

ممبئی ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس گروپ کے صدرنشین انیل امبانی سے انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے ایس بینک منی لانڈرنگ اسکام کے سلسلہ میں تقریباً 9 گھنٹوں تک پوچھ تاچھ کی۔ انیل امبانی کو دوبارہ پوچھ تاچھ کیلئے 30 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت انیل امبانی کے بیان کی ریکارڈنگ بھی کی۔ پوچھ تاچھ کے دوران انیل امبانی ایس بینک کے ساتھ ہی معاملت سے متعلق زیادہ معلومات فراہم کرنے کے موقف میں نہیں تھے۔ عہدیداروں نے دستاویزات کے ساتھ پوری تیاری سے 30 مارچ کو دوبارہ آنے کی ہدایت دی۔