ایس بینک اسکام : سی بی آئی کے (7) مقامات پر دھاوے

   

نئی دہلی ۔ 9 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام)سی بی آئی نے Yes بینک اسکام کے سلسلہ میں آج سات مقامات پر دھاوے ئے ۔ سی بی آئی نے اپنی ایف آئی آر میں پانچ کمیٹیوں کا نام لیا ہے جبکہ نامعلوم افراد کو بھی اس میں شامل کیا گیا ہے ۔ سی بی آئی نے شریک بانی رانا کپور کے علاوہ ان کی بیوی بندو اور دختران کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا ہے ۔ سی بی آئی نے ایف آئی آر میں پانچ کمپنیوں اور سات افراد کے نام لئے ہیں۔ دیوان ہاؤزنگ فینانس کارپوریشن لمیٹیڈ کے پروموٹر کپل ودھوان اور آر کے ڈبلیو ڈیولپرس پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ڈائرکٹر دھیرج راجیش کمار ودھوان کو بھی اسکام میں ملزم بنایا گیا ہے ۔