ایس بی آئی بینک پروبیشنری آفیسرس کی مفت کوچنگ کیلئے درخواستیں مطلوب

   

نظام آباد:4؍ اکتوبر( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈسٹرکٹ میناریٹیز ویلفئیر آفیسر نظام آباد کرشنا وینی نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ مائنارٹیز اسٹڈی سرکل حیدر آباد جو محکمہ اقلیتی بہبود کی نگرانی میں کام کرتا ہے ریاست تلنگانہ کے 10 اضلاع میں ایس بی آئی بینک پروبیشنری آفیسرس کو مفت کو چنگ فراہم کر رہا ہے۔ اس سلسلہ میں اہل اقلیتی طلبہ سے درخواستیں طلب کی جارہی ہیں۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 7 اکتو بر مقرر کی گئی ہے۔ انکوائریز اور رجسٹریشن 10 اضلاع تلنگانہ میں کیا جاسکتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون -040 ?23236112 [email protected] پر ای میل کریں۔ تمام ایام کا ر میں صبح 10:30 تا شام 5 بجے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ یہ کوچنگ اردو گھراحمدی بازار نظام آباد پر دی جانے گئی۔
سوچ بھارت پروگرام ،منصف مجسٹریٹ پی روی نے صفائی کا کام انجام دیا
سرپور ٹاون/4 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون عدالت میں سوچ بھارت پروگرام کے تحت منصف مجسٹریٹ پی روی نے بار اسوسیشن صدر وی کیشور کمار ،ایڈوکیٹ گنپت، ایڈوکیٹ کلیان, سب انسپیکٹر ڈی رامیش گوڈ کے ساتھ مل کر عدالت کے حدود میں کچرے کی نکاسی کرتے ہوئے صاف صفائی کے کاموں کو انجام دیا۔ اس موقع پر منصف مجسٹریٹ پی روی نے حکومت کی جانب سے شروع کئے گئے ۔سوچ بھارت پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے اپنے مکانات کے اطراف و اکناف کے ماحول کو خوشگوار اور صاف ستھرا ماحول رکھنے کا عوام کو مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ صاف صفائی رہنے سے بیماریوں کی حفاظت ہوتی ہے، اس لیے ہر ایک کو اپنے اپنے گھروں کے اطراف رکھنے کا عوام کو مشورہ دیا ہے۔ تاکہ اپنے گھر والوں اور اپنے چھوٹے بچوں کی صحت کی حفاظت ہو سکے۔