ایس بی آئی سے قرض ، سرمایہ کاری کے نام دھوکہ دہی

   

دھوکہ باز گرفتار ، سنٹرل کرائم اسٹیشن کی کارروائی
حیدرآباد ۔ /25 اپریل (سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) پولیس نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی پنجہ گٹہ برانچ کو فرضی دستاویزات کے ذریعہ ہاؤس لون حاصل کرتے ہوئے دھوکہ دہی میں ملوث ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق شیخ محمد سلیم عرف محبوب ، ایس کے کنسٹرکشن اینڈ بلڈرس کا منیجنگ پارٹنر ہے اور 2005 ء میں فاروق حسین نے پنجہ گٹہ برانچ سے رجوع ہوکر فیصل اور سامبا سیوا راؤ نامی گاہکوں کو بینک عہدیداروں سے تعارف کروایا اور پلاٹ خریدنے کیلئے انہیں بینک لون کیلئے پیروی کی ۔ پولیس نے بتایا کہ مذکورہ دھوکہ بازوں نے ہاؤس لون کیلئے فرضی دستاویزات تیار کئے گئے ۔ بینک کے اسسٹنٹ جنرل منیجر کے وی ماروتی راؤ کی شکایت پر ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور دھوکہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ ایک اور دھوکہ دہی کے معاملے میں سی سی ایس پولیس نے سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث ہونے والے بی پروین کمار کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ پروین کمار اور اس کے ساتھیوں نے 1 کروڑ 38 ہزار سرمایہ کاری کی رقم حاصل کی اور دھوکہ دہی میں ملوث ہوئے ۔ گرفتار ملزمین کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا ۔