ایس بی آئی ‘مختلف جائیدادوں پر کنٹراکٹ تقررات

   

سنٹرل رکروٹمنٹ اینڈ پروموشن ڈپارٹمنٹ کا اعلامیہ جاری
حیدرآباد ۔9۔ ستمبر (سیاست نیوز) اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے سنٹرل رکروٹمنٹ اینڈ پروموشن ڈپارٹمنٹ نے کنٹراکٹ کی بنیاد پر اسپیشلسٹ کیڈر آفیسرس کے تقررات کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔ ایس بی آئی رکروٹمنٹ بورڈ نے 11 مختلف زمرہ جات کیلئے کنٹراکٹ کی اساس پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ جائیدادوں میں ڈپٹی وائس پریسیڈنٹ (آئی ٹی آرکیٹکٹ) 2 ، ڈپٹی وائس پریسیڈنٹ (پلیٹ فارم اونر) 1 ، اسسٹنٹ وائس پریسیڈنٹ (آئی ٹی آرکیٹکٹ) 27 ، اسسٹنٹ وائس پریسیڈنٹ (کلاؤڈ آپریشنس) 1 ، اسسٹنٹ وائس پریسیڈنٹ UX لیڈ 1 ،اسسٹنٹ وائس پریسیڈنٹ (سیکوریٹی اینڈ رسک مینجمنٹ ) 1 ، سینئر اسپیشل اگزیکیٹیو (آئی ٹی آرکیٹکٹ) 16 ، سینئر اسپیشل اگزیکیٹیو (کلاؤڈ آپریشنس) 2 ، سینئر اسپیشل اگزیکیٹیو (کلاؤڈ سیکوریٹی) 1 ، سینئر اسپیشل اگزیکیٹیو (ڈیٹا سنٹر آپریشنس) 2 اور سینئر اسپیشل اگزیکیٹیو (پروکیورمنٹ انالسٹ) کی 4 جائیدادیں شامل ہیں۔ مذکورہ جائیدادوں کیلئے اہلیت سے متعلق تفصیلات ویب سائیٹ https://bank.sbi/web/careers پر مشاہدہ کی جاسکتی ہیں۔ امیدواروں کی عمر تجربہ اور جاب پروفائل کی تفصیلات ویب سائیٹ پر موجود ہے۔ امیدوار مزید تفصیلات کیلئے بینک کے سرکاری ویب سائیٹ پر اپنے سوال پیش کرسکتے ہیں۔ آن لائین درخواستوں کے ادخال اور فیس کی ادائیگی کی تاریخ 3 ستمبر تا 24 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ ایس بی آئی سنٹرل رکروٹمنٹ اینڈ پروموشن ڈپارٹمنٹ کارپوریٹ سنٹر ممبئی کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔ 1