ایس بی آئی کیڈر آفیسر کی 33 جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن

   

آن لائن درخواستیں داخل کرنے کی 31 جولائی آخری تاریخ
حیدرآباد /18 جولائی ( سیاست نیوز ) اسٹیٹ بنک آف انڈیا ایس بی آئی کے اسپشیلسٹ کیڈر آفیسر کی 33 جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ خواہشمند امیدوار آن لائن میں 31 جولائی تک درخواستیں داخل کریں۔ جملہ 33 جائیدادوں میں جنرل منیجر ( آڈٹ ) کی ایک جائیداد اسسٹنٹ وائس پریسیڈنٹ ( آڈٹ ) کی 14 جائیدادیں ڈپٹی منیجر ( آڈٹ) کی 18 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ۔ ان جائیدادوں کیلئے درخواستیں داخل کرنے والوں کو کسی بھی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائینس ، کمپیوٹر سائنس اینڈ انجینئیرنگ انفارمیشن ٹیکنالوجی انفارمیشن سیکوریٹی ، الکٹرانکس ، الکٹرانکس اینڈ کمیونکیشن انجینئیرنگ ، سافٹ ویر انجیئنیرنگ میں بی ای یا ایم سی اے / ایم ٹیک سے متعلق شعبوں میں کامیابی حاصل کرنا ضروری ہے ۔ 15 سال کام کا تجربہ بھی لازمی ہے ۔ جنرل منیجر (آڈٹ ) کیلئے 45 تا 55 سال اسسٹنٹ وائس پریسیڈنٹ ( آڈٹ ) کیلئے 33 تا 45 سال ڈپٹی منیجر ( آڈٹ ) کیلئے 25 تا 35 سال عمر ہونا چاہئے ۔ قواعد کے مطابق متعلقہ زمروں کے طبقات کیلئے عمر کی حد میں چھوٹ دی جائے گی ۔ 11 جولائی سے ان جائیدادوں کیلئے آن لائن میں درخواستیں داخل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی گئی ہے ۔ جنرل ای ڈبلیو ایس او بی سی امیدواروں کیلئے درخواست فیس 750 روپئے اور ایس سی ، ایس ٹی پی ڈبلیو بی ڈی امیدواروں کیلئے درخواست فیس استثنی رہے گی ۔ پرنسل انٹرویو کے ذریعہ امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا ۔ مزید تفصیلات کیلئے sbi.co.in ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ 2