ایس بی آئی منیجر اور دیگر 4 کیخلاف مظفر نگر میں غبن کامقدمہ

   

مظفر نگر (یوپی) 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایس بی آئی کی ایک شاخ کے منیجر اور دیگر 4 کے خلاف صارفین کے کروڑوں روپئے مالیتی ڈپازٹس کے غبن کے الزام میں مظفر نگر ضلع میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔ اِس سلسلہ میں بینک کے علاقائی منیجر مکیش کمار اور دیگر 4 کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ پولیس عہدیدار جیتندر نے کہاکہ ملزم ککرولی شاخ کا منیجر ہے۔ چندر موہن شرما ،فیلڈ آفیسر راکیش شرما، کیاشیر ویر بہادر اور کیاشیر رویندر دیال اور کینٹین کنٹراکٹ منوج کمار دیگر ملزمین ہیں۔