ایس جئے شنکر کی دولت مشترکہ کانفرنس میں شرکت

   

Ferty9 Clinic

لندن۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہند ایس جئے شنکر چہارشنبہ کو ایک روزہ دورہ پر یہاں پہنچے جہاں وہ 18 ویں دولت مشترکہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں یہ گروپ اپنے مستقبل کا لائحہ عمل تیار کرنے تبادلہ خیال کرے گا۔ اجلاس میں 52 دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شرکت کریں گے جبکہ صدارت برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کریں گے کیونکہ باری کے مطابق دولت مشترکہ کے موجودہ صدرنشین جیریمی ہنٹ ہیں۔

نیپال میں بچوں سے جنسی زیادتی ،اقوام متحدہ کے سابق حکام کو جیل
کھٹمنڈو۔10جولائی(سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں اقوام متحدہ کے سابق حکام کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔کینیڈا کے رہائشی 62 سالہ پیٹر جون دالگلش ہائی پروفائل انسانی حقوق کے رضاکار تھے جن پر گزشتہ ماہ فرد جرم عائد کی گئی تھی اور پیر کے روز انہیں 2 معاملات میں 9 اور 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ٹھاکر تریتل ضلع عدالت کے حکام نے کہا کہ پیٹر دالگلش کو 12 سالہ بچے کیساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں 9 اور 7 سالہ بچے کیساتھ جنسی زیادتی کرنے کے جرم میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی۔پیٹر دالگلش کو گزشتہ سال اپریل کے مہینے میں کھٹمنڈو کے نزدیک کاوری پالانچوک ضلع سے سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن کی ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔