حیدرآباد ۔ 4 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : ریاست کے سرکاری اسکولوں میں خدمات انجام دینے والے سکنڈری گریڈ اساتذہ
(SGT)
کے لیے انگریزی زبان میں مہارت کو فروغ دینے ریاستی ادارہ برائے تعلیمی تحقیق و تربیت
(SCERT)
تلنگانہ اور عظیم پریم جی یونیورسٹی
(APU )
کے اشتراک سے 9 ہفتوں کے سرٹیفیکٹ کورس کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ یہ سرٹیفیکٹ کورس دوبدو اور آن لائن طرز پر منعقد کیا جائے گا ۔ اس کورس میں دلچسپی رکھنے والے سرکاری اسکول کے سکنڈری گریڈ اساتذہ ،
SCERT
کی ویب سائیٹ
scert.telangana.gov.in
پر 5 مارچ 2020 سے درخواست دے سکتے ہیں ۔ ہر پرائمری اسکول سے صرف ایک ہی ٹیچر درخواست دے سکتے ہیں ۔ پہلے موصول ہونے والی 1000 درخواستوں کو ہی موجودہ بیچ میں موقع دیا جائے گا ۔۔