ایس جی کے کشور ایرپورٹ کونسل انٹرنیشنل کے صدرمنتخب

   

شمس آباد ۔ 2 نومبر (سیاست نیوز) مسٹر ایس جی کے کشور ایگزیکیٹیو ڈائرکٹر و چیف انو ویشن آفیسر جی ایم آر ایرپورٹس کو ایرپورٹ کونسل انٹرنیشنل (ACI) ایشیاء پیسیفک اینڈ میڈل ایسٹ صدر کی حیثیت سے منتخب کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ مجھے خوشی ہیکہ میرا انتخاب کیا گیا۔ اس اہم عہدہ پر فائز ہوکر اپنے عہدہ کے ساتھ مکمل انصاف کروں گا اور ساتھ ہی ہماری اجتماعی توجہ ماحولیاتی پائیدار کو منصوبہ بنانے کے اقدامات کروں گا اور ہوائی اڈوں کو یقینی بنانے اپنی تمام توجہ مرکوز کروں گا۔ ہمارے ہوائی خطہ میں ہوابازی کی صنعت ترقی کرتے ہوئے بڑے مرحلہ میں داخل ہورہی ہے۔ عالمی سطح میں تیسری بڑی گھریلو مارکٹ بن چکی ہیں۔ بنیادی ڈپھانچوں کی ترقی، بڑھتی ہوئی مانگ، دوستانہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے ہم نئے سنگ میل کو پار کریں گے۔