ایس جے شنکر کی سنگا پور کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے ملاقات

   

Ferty9 Clinic

سنگا پور ۔ 11 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ ہند ایس جے شنکر نے منگل کے روز سنگا پور کے نائب وزیراعظم ہینگ سوی کیٹ سے ملاقات کی جہاں دونوں قائدین نے ’’نئے ہندوستان‘‘ کی جانب سے فراہم کئے جانے والے مواقع کے ذریعہ باہمی تعلقات کے نئے گوشوں میں اضافہ کے موضوع پر بات چیت کی ۔ ایس جے شنکر اس وقت سنگا پور کے دورہ پر ہیں اور ریاستی وزیر برائے شہری ہوا بازی ہردیپ پوری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سوی کیٹ سنگا پور کے وزیر مالیات بھی ہیں ۔ اس موقع پر ایس جے شنکر نے ایک ٹوئیٹ کے ذریعہ بھی نائب وزیر اعظم سے ملاقات اور بات چیت کا تذکرہ کیا ۔ جے شنکر نے سنگا پور کے وزیر دفاع ینگ اینگ ہین سے بھی ملاقات کی جبکہ پیر کے روز انہوںنے وزیراعظم لی سین لونگ سے ملاقات کرتے ہوئے دو رخی تعلقات اور دیگر عالمی امور پر بات چیت کی تھی ۔