ایس سی، ایس ٹیز کے تحفظات میں توسیع

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا میں آج ایک دستوری ترمیمی بل کو منظوری دی گئی جسکے ذریعہ لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں ایس سی اور ایس ٹیز کیلئے تحفظات میں مزید 10 برسوں کی توسیع کی گئی۔ لوک سبھا میں یہ بل 10 ڈسمبر کو ہی منظور ہوگیا تھا۔ ایس سی ؍ ایس ٹیز کے ارکان کو گذشتہ 70 برسوں سے لوک سبھا اور ریاستی اسمبلیوں میں تحفظات فراہم کئے جارہے ہیں۔